• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کاسل (پ ر) پی ٹی آئی کشمیر نیو کاسل کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر پرویز چوہدری منعقد ہوا، جس میں حاجی عبدالحکیم، چوہدری زبیر، چوہدری فضل حسین، چوہدری تاج، چوہدری امداد، ملک یونس، ملک ذوالفقار، راجہ ظفر اقبال، چوہدری کامران، راجہ پرویز اختر، مولانا نعیم صدیق نے شرکت کی اور سعید نیازی کے سسر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔ دریں اثناء بریڈ فورڈ سے پی ٹی آئی کشمیر نارتھ زون کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد مالک، چوہدری سجاول، چوہدری ارشد، طارق ایوب، ارشد برقی، سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر رشید پوٹھی، چوہدری ماجد علی، ڈیوز بری سے صدر چوہدری محمد فاضل، چوہدری امان اللہ، چوہدری مقصود، ماسٹر طیب، حاجی رزاق، عادل افضل، سٹاکٹن پوٹھی آئی کشمیر کے صدر چوہدری خالد تھوتھال، سینئر نائب صدر راجہ شبیر، نائب صدر راجہ پرویز اقبال، چوہدری جہانگیر، حاجی جاوید لیڈز برانچ کے صدر چوہدری عدنان، چوہدری صابر دین، کامران چوہدری، چوہدری واجد علی، بابو محمد مشتاق، مڈل برا سے صدر چوہدری عبدالمجید، چوہدری قدیر، راجہ فاروق، اولڈہم سے چوہدری سردار علی، چوہدری امجد، چوہدری جاوید اقبال، برمنگھم سے بیرسٹر کرامت علی، چوہدری غفور آف کھاڑک، چوہدری اصغر، ریاض چوہدری، لندن سے شیخ مقصود مرکزی چیئرمین مالیاتی بورڈ پی ٹی آئی کشمیر، چوہدری ماجد اسماعیل نے بھی سعید نیازی کے سسر کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائےؒ۔

تازہ ترین