اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواجس میں ملکی صورتحال ،مسلم لیگ (ن) کے معاملات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ گزشتہ جمعہ کو ہوا تھاجس میں دیگرامور کے علاوہ پارٹی رہنمائوں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان اہم ملاقات بھی ہو گی۔