لاہور(خصوصی رپورٹر) لاہور چیمبر اور سیالکوٹ چیمبر صنعت و تجارت کی بحالی و بہتری کیلئے مل کر کام کریں گے، یہ فیصلہ لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر امجد علی جاوا ، نائب صدر محمد ناصر حمید خان اور سیالکوٹ چیمبر کے وفد کے درمیان ملاقات میں ہوا جوضعیم رضا، اعجاز غوری، محمد اختر اور عاشر الہیٰ پر مشتمل تھا۔ لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر امجد علی جاوا نے کہا کہ دونوں چیمبرز معاشی بہتری کیلئے حکومت کو تجاویز پیش کریں گے، غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے بھی مل کر کام کیا جائے گا۔