ملتان میں دو روز قیام کے بعد آزادی ٹرین اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ ہو گئی ہے ۔ ٹرین آج رات خان پور میں قیام کرے گی ۔
ملتان میں آزادی ٹرین جمعہ کی شب پہنچ تھی، جس کے بعد آزادی ٹرین کو دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا ۔
آزادی ٹرین میں پاکستانی ثقافت کے تمام رنگوں کو ماڈلز کی صورت میں رکھا گیا جبکہ پاکستان بھر کی اہم عمارات کے ماڈلز ان کی مکمل تاریخ کے ساتھ بھی اس ٹرین میں رکھے گئے تھے ۔
ٹرین کا سفر 25 اگست کو کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر ختم ہو گا ۔
ملتان سے ٹرین چھوٹے چھوٹے اسٹاپ پر رکے گی اور بہاولپور ، سمہ سٹہ ، ڈیرہ نواب سے ہوتی ہوئی آج رات خان پور پہنچے گی جہاں قیام کرنے کے بعد کل صبح خان پور سے اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ ہو گی ۔