چیئرپرسن بےنظیر انکم سپورٹ ماروی میمن نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کا پارٹی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے۔
جیکب آباد ابڑو ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ ماروی میمن کا کہنا تھا کہ چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے رہتے ہیں جوکہ جمہوریت کا حسن ہے۔
ماروی میمن نےمزید کہا کہ مخالفین میاں نواز شریف کے بیان کو بڑھا چڑھا کرپیش کررہے ہیں،مسلم لیگ ن کسی بھی ادارے کے خلاف نہیں ہے۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سروے آخری مرحلے میں داخل ہے، جلد غریب اور مستحق خواتین کو امداد فراہمی سلسلہ شروع کیا جائے گا۔