وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو اختلاف رائے کا حق ہے اور ان کے اختلاف کااحترام ہونا چاہیے۔
چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کے رد عمل میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پارٹی میں سب کی ایک رائے نہیں ہوتی اور لوگوں کی مختلف آراء ہوتی ہیں، اسی لیے چوہدری نثار کی اختلاف رائے کا احترام ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری نثارنے آج پریس کانفرنس میں اپنی وزارت کی 4 سالہ کارکردگی کی بات کی ہے۔
اس سے قبل جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی انتشار نہیں اور پارٹی پہلے سے زیادہ متحد ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کے ہوتے ہوئے وزارت داخلہ میں بہت کام ہوا ہے، انہوں نے پہلے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں مشاورتی عمل سے نکال دیا گیا تاہم وہ پھر بھی پارٹی کے ساتھ ہیں۔