پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری دو ہفتے پا کستان میں گزرنے کے کے بعدواپس لندن روانہ ہو گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادی31 اگست کو واپس وطن لوٹیں گے۔روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں طاہرالقادری نے کہاکہ میں کہیں چھوڑ کر نہیں جارہا،واپس آؤں گا ۔
انھوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حساب دینا ہوگا۔ سپریم کورٹ نےشریف خاندان کو تیسری بار بےگناہی ثابت کرنے کا موقع دیا ہے۔ انھیں نیب میں پیش ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ آئین میں ترمیم نہیں کرسکے گی۔