اسلام آباد ( بلال ڈار ) بلوچستان میں تربت کے علاقہ ہوشاب میں تین مزدورں کو گولیوں کانشانہ بنا کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ ہوشاب سے ملنے والی مزدوروں کی لاشوں کی شناخت محمد سلیم،اللہ ودیا اور نادر حسین کے ناموں سے ہوئی ہے،لیویزی کے مطابق تینوں کا تعلق رحیم یار خان سے ہے ،انہیں چند روز قبل پانی کیلئے بورنگ کرتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیاتھا،ان کی لاشیں ایک ویرانے سے ملی ہیں۔ لاشوں کو تربت ٹیچنگ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے،رات گئے تک کسی بھی کالعدم تنظیم نے ان کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی ۔