راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس روزانہ کی بنیاد پر سننے کا حکم دیکر سماعت آج منگل تک ملتوی کر دی، آخری مرحلے میں داخل ہونے والے تقریباً پونے دس برس پرانے اس کیس میں آج سے ایف آئی اے کے پراسیکیوٹرز اپنی حتمی بحث شروع کرینگے بعدازاں ملزمان کے وکلا کی بحث مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ سنایا جائیگا۔