کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سیپک ٹاکرا فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس فیڈریشن سعد عثمانی کی صدارت میں ہوا۔
فیڈریشن کے سیکرٹری نوشاد احمد نے بتایا کہ 25-27 اکتوبر کو دوسرا انٹرنیشنل سیپک ٹاکرا کوچنگ اینڈ ریفری کورس کراچی میں ہوگا۔پاکستان سیپک ٹاکرا ٹیم کی 2 سے پانچ نومبر تک بھارت میں ورلڈ کپ جبکہ32ویں کنگز کپ ورلڈ سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ 10سے 17دسمبر تک تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں کھیلنے کی منظوری دی گئی۔