ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو انتظامیہ نے ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسرآپریشن ڈویژن ڈیرہ غازی خان کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، فنانس ڈائریکٹوریٹ ملتان کےاسسٹنٹ منیجر رانا لیاقت علی کو تحقیقاتی افسر مقرر کیا گیا ہے، جو 7 روز میں تحقیقات مکمل کرکےرپورٹ پیش کریں گے،زونل چیئرمین واپڈا پیغام یونین میپکو ذوالفقار علی عباس نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر نے ریٹائرڈ ملازمین کے ماہانہ پنشن فارم متعلقہ یونین کونسل کے چیئرمین سے تصدیق کروانا لازمی قرار دے دیا ہے اور ماہانہ پنشن کی ادائیگی فارم کی چیئرمین یونین کونسل سےتصدیق نہ کروانے والےریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے۔