• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور واقعات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور واقعات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے،تفصیلات کے مطابق سائٹ بی تھانے کی حدود غنی چورنگی کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی جس کی لاش عباسی اسپتال لائی گئی جہاں  اس کی شناخت 40سالہ پری ناز زوجہ اختر کے نام سے کی گئی جو کہ بلدیہ ٹاؤن مواچھ گوٹھ کی رہائشی تھی،جمشید کوارٹر ز تھانے کی حدود مصطفی گارڈن میں واقع لفٹ میں گر کر 70سالہ عمر رسیدہ شخص محمد راجہ موقع پر جاں بحق ہو گیا،جس کی لاش سول اسپتال لائی گئی جہاں سے ورثا بناءکارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے ،سائٹ ایریا کے علاقے میں واقع فیکٹری میں کام کے دوران کنٹینر گرنے سے اس کے نیچے دب کر 45سالہ منیر وہاب ولد وسائل خان موقع پر جاں بحق ہو گیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔ 

تازہ ترین