• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے نظریاتی مسلم لیگیوں کو اکٹھا کرنے کے سلسلے میں اسلام آباد میں ن لیگ کے رہنما، ممتاز قانون دان اور سابق سینٹر سید ظفر علی شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ پاکستان اور قومی اداروں کی سلامتی کیلئے ہم چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ ہیں۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ عدلیہ کو اس طرح لوگوں کی نظروں میں گرانے کی کوشش کی جا رہی ہےاگروہ آج بھی چاہیں تو ان تمام لوگوں کو جیل بھیج سکتے ہیں۔ انہوں نے سید ظفر علی شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی میں رہتے ہوئے نہایت دلیری کے ساتھ حق اور سچ کی بات کرتے ہیں۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم نے الیکشن بل کی مخالفت کی لیکن ہمارے پاس اکثریت نہیں تھی انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں۔

تازہ ترین