کرکٹ شائقین وسیم اکرم اور وقار یونس کو ایک مرتبہ پھر اکٹھا دیکھنے کی خواہش پوری نہ کرسکیں گے۔
پاکستان سپر لیگ کی نئی مگر چھٹی ٹیم ملتان سلطان کے لئے گزشتہ دنوں دونوں لیجنڈری کھلاڑیوں کے یکجا ہونے کی اطلاعات تھیں۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق وقار یونس ڈیل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں جبکہ وسیم اکرم نے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن کی حیثیت سے معاہدہ کرلیا ہے۔ وسیم اس سے قبل اسلام آباد سے منسلک تھے۔
وقار یونس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے معاملات فائنل نہ ہوسکے جبکہ وہ وسیم اکرم اور ان کی کامیابیوں کے لئے دعا گو ہیں۔
ماضی میں دونوں کے درمیان تعلقات خاصے کشیدہ رہے ہیں تاہم خیال تھا کہ دونوں ایک کیمپ میں اکٹھے ہونگے تو کرکٹ شائقین لطف اندوز ہونگے مگر وقار یونس نے ڈیل نہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔