• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں بیک وقت تین طلاق کے عدالتی فیصلے کا بالی ووڈ میں خیر مقدم

Court Verdict Of Three Divorce In India

بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سےبیک وقت تین طلاقوں سے متعلق فیصلے کا بالی ووڈ فنکاروں نے بھی خیر مقدم کیا ہے ۔ رشی کپور، دیامرزا، شبانہ اعظمی ،انوپم کھیر، مدھر بھنڈار اور دیگر کئی فنکاروں نے سوشل میڈیا پر اس فیصلے کا کھلے الفاظ میں خیر مقدم کیا ہے۔

کچھ اداکاروں نے اس فیصلے کو خواتین کی جیت تو کچھ نے اسے تاریخی فیصلہ قرار دیا جبکہ کچھ نے اسے جمہوریت کی جیت اور خودمختاری سے تشبیہ دی۔

رشی کپور نےتین طلاقوں پر پابندی کے فیصلے پر کئی ٹویٹس کرڈالے ۔انہوں نے خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئےاپنی 1982 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پریم روگ‘ کا حوالہ بھی دیا۔

اس فلم میں بیوہ کی شادی اور حکومت کی جانب سے طلاق کے نظام کو ختم کرنے سے متعلق آواز اٹھائی گئی تھی ۔

اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ’ وہ سپریم کورٹ کی جانب سے بیک وقت تین طلاقوں سے متعلق فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہیں، یہ ان بہادر خواتین کی جیت ہے جنہوں نے اس کے لیے کئی سالوں سے طویل جنگ لڑی۔

دیا مرزا نے اسے جمہوریت کی جیت اور ہندوستان میں خواتین کے حقوق کے لیے تاریخی دن قرار دیا۔

انوپم کھیر نے فیصلے کو تاریخ قرار دیا۔ انہوں نے سپریم کورٹ کی تصویر بھی شیئر کی۔

مدھر بھنڈارکر، نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ملک میں مسلمان خواتین کے حقوق کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔

 

تازہ ترین