راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پی ایچ اے انتظامیہ کے فراڈ میں پکڑے جانے کے بعد پی ایچ اے کے امور چلانے کیلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل کو ڈی جی کاا ضافی چارج دیدیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایڈیشنل کمشنر ریونیو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ طلعت محمود گوندل نے کہا ہے کہ ملازمین کو تنخواہوں کی جلد ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔