جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا کے لئے ڈو مور کے بجائے اب اپنے لیے ڈو مور کرنا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے مؤثر جواب دیا، لیکن کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف کا یہ بھی کہنا ہے کہ دفتر خارجہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا ایک سیکشن بن چکا ہے۔