اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس وزیر اعظم کے مشیر برائے شہری ہوابازی سردار مہتاب خان کی صدارت میں ہوا جس میں پی آئی اے کے مالی معاملات کے علاوہ انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کیے بورڈ آف ڈائریکٹر نے پی آئی اے کے پانچ طیاروں کی نشستیں تبدیل کرنے اور طیارے کی طزین و آرائش کا بھی فیصلہ کیا گیا جس پر پانچ ارب روپے خرچ ہونگے ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مشرف رسول کی بطور ایم ڈی پی آئی اے تقرری کی بھی منظوری دیدی۔