• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان باراورعدلیہ تنازع،لاہور ہائیکورٹ میں نمائندہ وکلا کنونشن آج ہو گا

لاہور(خبرنگارخصوصی)ملتان بار اور عدلیہ کے درمیان تنازعہ کے حل، وکلا پر تشدد  اور لاہور ہائیکورٹ میں کینٹینرز لگانے کیخلاف نمائند وکلا کنونشن آج لاہور ہائیکورٹ بار میں ہوگا، وکلا کی نمائندہ تنظیموں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کو دھکی دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے خلاف کوئی اقدام ہوا تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی ، وکلاء عہدیداروں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہونے والے  وکلا کنونشن سے لاتعلقی کا اعلان کر تے ہوئے  واضح کیا ہے کہ نواز شریف کسی وکلا کنونشن سے نہیں اپنی سیاسی جماعت اور سرکاری وکیلوں سے خطاب کر رہے ہیں ۔

لاہور ہائیکورٹ بار  اور سپریم کورٹ بار عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا تنظمیں پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہیں ، نواز شریف نے ججز کے بارے جو رویہ اپنایا ہےوہ کسی صورت بھی درست نہیں ہے ۔لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر چوہدری ذوالفقار اور سیکرٹری عامر سعید راں نے کہا کہ عدلیہ پر حملےکو کسی صورت  برداشت نہیں کیا جا ئیگا،لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقریر پر جو فیصلہ دیا ہے وہ قابل تحسین ہے ،سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیے گئے وزیراعظم کو ن لیگی وکلا  نے خطاب کے لیے بلایا ہے،  نواز شریف کیلئے منعقد کی گئی تقریب میں وکلا یونیفارم میں پٹواریوں اور سرکاری وکلاء کو بلایا گیا ،  پنجاب حکومت نے  سازش کے تحت  21 اگست کو وکلا پر تشدد کروایا،  ملتان بار کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے کرنےکیلئے آج  وکلا نمائندہ کنونشن بلایا گیا ہے ، سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ نے کہا کہ ملتان بار کے مسئلے ہر مثبت پیش رفت ہوئی جلد مسئلہ حل ہو جائے گا ۔

تازہ ترین