• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سازش سے ہمارااشارہ کسی ریاستی ادارے کی طرف نہیں،سعدرفیق

لاہور(ایجنسیاں )وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے جتنی مرضی (ن) لیگ کی مخالفت کریں اس کا ہمیں نقصان نہیں فائدہ ہی ہوگا ‘سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں کو مل کر آگے بڑھنا ہے ،ڈونلڈ ٹرمپ بھلے مدہوش ہو لیکن وہ امریکی صدر ہے اس کے بیان کو غیر سنجیدگی سے نہیں لیا جا سکتا ‘ عمران خان غیر ذمہ داراور بے وقوف آدمی ہے ،مہرے کے طو رپر کام کرنے والے اس شخص کی کوئی اہمیت نہیں ،ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ‘ نواز شریف نے اپنی اہلیہ کی تیمار داری کےلئے لندن جانا ہے لیکن ابھی اس کی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی ،جب ہم۔ سازش کی بات کرتے ہیں تو ہمارا اشارہ کسی ریاستی ادارے کی طرف نہیں ہوتا البتہ بعض کرداراور ان کا رویہ ٹھیک نہیں تھا۔وہ ہفتہ کے روز جاتی امراءرائے ونڈ میں نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قیادت اور رہنماؤں کے درمیان ہونے والی مشاورت میں سیاسی اور قانونی معاملات پر گفتگو ہوئی ہے اور یہ پراسس چلتا رہے گا ‘ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سابق وزیر اعظم نواز شریف سے رہنمائی لینے کے لئے آئے تھے۔ نواز شریف کو بین الاقوامی معاملات کا تجربہ ہے بلکہ وہ پاک ‘امریکہ تعلقات اور خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھتے ہیں۔
تازہ ترین