مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے کر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کی لاج رکھ لی۔
ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی اور وہ یہ جنگ امریکی امداد کے بغیر بھی لڑسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خارجہ محاذ پر پاکستان کی موجودہ مشکلات نواز شریف کی 4 سالہ ناکام پالیسی کا نتیجہ ہیں۔
چوہدری پرویز الٰہی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70ہزار سے زائد شہادتوں کا نذرانہ پیش کرچکا ہے
ان کا کہناتھاکہ پاکستان دنیا کا واحد مسلمان ملک ہے، جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی،نواز شریف نے بطور وزیراعظم ہر طرح سے پاک فوج کو ڈس کریڈٹ کرنے کی کوشش کی۔