اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن(پی ٹی ایف) نے عاصم شفیق کو ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ثناءاللہ امان کے مطابق پی ٹی ایف کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے ان کی ذمہ داری لگائی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل لیول کے ٹینس کورٹ بنائیں تاکہ یہاں پر زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کھیلے جاسکیں۔