• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ اسحاق ڈار بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے آئندہ ہفتے چین جائینگے

اسلام آباد (صالح ظافر) وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے کے آخری دنوں میں چین کا دورہ کریں گے جہاں وہ چینی حکومت کی دعوت پر اہم بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ اسحاق ڈار خطے اور پاکستان میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے حوالے سے چینی ہم منصب کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ جنوبی چین اور پاکستان کے حوالے سے امریکا کے نئے بیانیے کے بعد یہ پاکستان اور چین کے رہنمائوں کے درمیان پہلا رابطہ ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ پاکستان اور چین کے وزرائے خزانہ سی پیک کے منصوبوں اور ان کی پیشرفت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے اور خطے کی معاشی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خزانہ ژائو جیئی اور اسحاق ڈار سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کو آپریشن انسٹی ٹیوٹ اور دوسری سیریک تھنک ٹینکس ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس سے شرکت کریں گے۔ 7 اور 8 ستمبر کو ہونے والا یہ دو روزہ اجلاس چین کے صوبے ارمچی میں ہوگا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اسحاق ڈار کے دورۂ چین کے حوالے سے شیڈول رواں ہفتے جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین