ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی ،سینیٹر ملک صلاح الدین ڈوگر مرحوم، ملک لیاقت ڈوگر، ملک شوکت ڈوگر کی ہمشیرہ ایم این اے ملک عامر ڈوگر کی پھوپھی،ملک آفتاب ڈوگر کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے ڈوگر ہائوس گئے ، انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی، اس موقع پر خواجہ رضوان عالم، ڈاکٹر جاوید صدیقی،میاں کامران عبداللہ مڑل،ملک نسیم لابر،رائو ساجد،اکرم کنہوں،عبدالرحمٰن دریشک،اے ڈی بلوچ،ملک الطاف وینس،ملک ارشد راں،ملک غلام عباس بھٹہ،بلال گیلانی،نعیم خان ان کے ہمراہ تھے، جبکہ شاہد محمود انصاری سلیم اللہ خان،چوہدری خالد حسین ،ساجد سہیل،مظہر خان،آغا سہیل کامران ودیگر موجود تھے۔