• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاستوں گجرات، مہاراشٹر اور نئی دہلی میں سوائن فلو کی سنگین صورتحال

لاہور (خالد محمود خالد)بھارتی ریاستوں گجرات اور مہاراشٹراور دارالحکومت نئی دہلی میں سوروں کی بہتات کی وجہ سے پھیلنے والے سوائن فلو نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 13؍ اگست تک 689؍ افراد موت کے منہ میںجا چکے ہیں۔ صرف مہاراشٹر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 409؍ ہو گئی ہے جبکہ اب تک اس ریاست میں تقریباً چار ہزار افراد میں سوائن فلو کے وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

گجرات میں 280؍ افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ وہاں پر تقریباً 3300؍ افراد کو سوائن فلو کے باعث اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ دارالحکومت نئی دہلی میں ابھی تک ہلاکتوں کے بارے میں نہیں بتایا گیا تاہم اب تک تقریباً گیارہ سو افرد متاثر ہو چکے ہیں۔سرکاری ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مرنے والے افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔اس سے قبل 2015میں بھی سوائن فلو سے ان ریاستوں میں تقریباً 1500اموات کی تصدیق ہوئی تھی تاہم اس کے باوجود بھارتی حکومت نے سوائن فلو کے خاتمہ کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔

تازہ ترین