بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ جمعرات کو سنائے جانے کا امکان ہے جس کی دس سال تک سماعت کے دوران 6جج تبدیل ہوئے جبکہ 67 گواہوں کے بیانات قلمبند ہوئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت کل مکمل ہوگی،جج نے فریقین کے وکلاء کو کل دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
استغاثہ نے بےنظیر بھٹو قتل کیس میں 7 چالان جمع کرائے،141 گواہوں میں سے 67 کے بیانات قلمبند کر کے جرح کی گئی، بیت اللہ محسود سمیت اس کیس کے اہم ملزمان پہلے ہی مارے جا چکے ہیں۔
اس کیس میں پرویز مشرف بیرون ملک ہونے کے باعث اشتہاری ملزم ہیں،سابق صدر پرویز مشرف کا کیس الگ کر دیا گیا ہے۔
امریکی صحافی مارک سیگل پرویز مشرف کے خلاف ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔
گرفتار 5 ملزمان کے وکلاء نے پرویز مشرف کا کیس الگ کرنے پر اعتراض کیا ہے،ایف آئی اے پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار کو 3 مئی 2013ء کو قتل کر دیا گیا تھا۔