شفیلڈ (پ ر) پاکستان رابطہ کونسل شفیلڈ کے چیئرمین راجہ جمیل اختر نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کے قتل کیس کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات میں سابق وزیر داخلہ کا نام بھی آرہا ہے اور اس کیس کا کوئی فیصلہ سامنے آنے والا ہے، انہوں نے کہا کہ اس قتل پر پیپلز پارٹی پاکستان کی کسی عدالت میں کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا اور نہ اپنے دور میں قاتلوں کو گرفتار کیا، اقوام متحدہ اور سکاٹ لینڈ سے تحقیقات کرائی مگر کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی، راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اس قتل کی تحقیقات شروع کردی ہے، اشارے سابق وزیر داخلہ کی طرف جارہے ہیں، اس کیس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے جو لوگ بینظیر بھٹو کے ساتھ تھے ان کو بھی شامل تفتیش کیاجائے۔ راجہ جمیل نے کہا کہ اس قتل کے بعد کس نے کتنا فائدہ اٹھایا، یہ ایک بڑا اہم سوال ہے، پی پی نے پانچ سال حکومت کی، مگر اس قتل پر خاموش رہی۔