راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں صوفی نے اراضی کے تنازع پر دائر اپیل میں ایک مرتبہ پھر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو نوٹس جاری کر کے11 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔ مظفر نامی شخص نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ چوہدری نثار نے چکری روڈ پر واقع میری پانچ کنال دس مرلہ اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے‘ مدعی نے سول عدالت کی طرف سے چوہدری نثار وغیرہ کے حق میں ڈگری کئے جانے پر سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔