وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کو وفاقی وزیر کا درجہ دینے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ مولانا فضل الرحمن کو قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کےچیئرمین کے طور پر وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کو وزیر مملکت کا درجہ دینے کی بھی منظوری دے دی ہے۔وزیر اعظم کی منظو ری کے بعد کابینہ ڈویژن نے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
دریں اثناء وزیر اعظم شا ہد خاقان عبا سی نے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کی وزیر مملکت کی حیثیت ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے انہیں یہ درجہ 22اکتوبر 2013 کو د یا گیا تھا۔