• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف ہی بینظیرکے قتل کاذمہ دار،عدالتی فیصلہ انصاف کی ابتداہے،شہداء فائونڈیشن

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)شہداء فائونڈیشن آف پاکستان(لال مسجد)نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ لال مسجد آپریشن کا مرکزی ملزم پرویزمشرف ہی بینظیربھٹو کے قتل کا مرکزی ذمہ دار ہے، عدالتی فیصلہ انصاف کی ابتداء ہے،عدالتی فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ تحریک طالبان پاکستان سمیت کوئی بھی عسکری تنظیم بے نظیربھٹو کے قتل میں ملوث نہیں بلکہ لال مسجد آپریشن میں ملوث قوتیں ہی سابق وزیراعظم کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔

ترجمان شہداء فائونڈیشن حافظ احتشام احمد نے اپنے بیان میں کہاکہ’’کبھی کہا گیا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں تحریک طالبان پاکستان ملوث ہے،کبھی کہا گیا کہ قتل کی سازش جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں تیار کی گئی،آج کا عدالتی فیصلہ ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو کبھی تحریک طالبان پاکستان کو بینظیر بھٹو کے قتل میں ملوث قرار دیتے رہے اور کبھی جامعہ دارالعلوم حقانیہ کو، عدالتی فیصلے کے بعد یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جن پانچ افراد کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے جوڑ کر انہیں دس سال تک بی بی کے قتل میں ملوث قرار دیکر جیل میں رکھا گیا اور آج عدالت نے انہیں باعزت بری کردیا ہے تو اس کے بعد ان لوگوں کو بینظیر بھٹو کے قتل میں کیسے ملوث قرار دیا جاسکتا ہے کہ جنہیں عدالتی ٹرائل کے بغیر ہی مختلف آپریشنز اور کارروائیوں میں قتل کردیا گیا،ریاست جب زیر حراست افراد پر جرم ثابت نہ کرسکی تو بیت اللہ محسود سمیت ان چھ افراد پر بینظیر بھٹو کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام کیسے ثابت کرسکتی ہے جو کسی عدالتی ٹرائل کا سامنا کئے بغیر ہی غیرثابت شدہ جرم کی پاداش میں سزا بھی پاچکے‘‘۔

تازہ ترین