• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں موسلا دھار بارش

Rainfall In Islamabad Rawalpindi And Lahore

اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے عوام کی عید بارش کے ساتھ گزرے گی، اتوار تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ۔

ادھر لاہور اور اس کے گرد و نواح میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا،محکمہ موسمیات نے عید کے روز بھی بارش کی پیش گوئی کردی ۔

لاہورمیں صبح سے ہی کالی اور سرمئی گھٹاوں نے ڈیڑے ڈال رکھے تھے، دیکھتے ہی دیکھتے ابر کرم برسااور کھل کر برسا، ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش نے موسم خوشگوار کر دیا۔

موسلا دھار بارش سے قرطبہ چوک، لارنس روڈ، گورنر ہاؤس سے ملحقہ سڑک سمیت بعض علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ تمام مقامات سے ریکارڈ مدت میں پانی نکال دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے عید کے روز بھی بارش کی پیش گوئی کردی ہے ۔

مون سون کی بارشوں کے پیش نظر واسا حکام نے عید کے روز بھی عملے کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین