• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ورلڈ الیون کا دورہ، ٹکٹوں کی قیمتیں کم رکھنے کا فیصلہ

 کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر)  ایف آئی ایچ ورلڈ الیون  کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں پی ایچ ایف نے عید الاضحی کے بعد تیاریاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایچ ایف کے ذرائع کے مطابق کراچی میں  ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں نومبر میں کھیلے جانے والے میچ کی سیکیورٹی  کوآرڈینٹر کی ذمے داری کرنل آصف کھوکھر کو دی گئی ہے جنہوں نے چند روز قبل ایدھی ہاکی اسٹیدیم کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ورلڈ الیون کی پاکستان آمد کے موقع پر ملک کے دفاعی اداروں نے پی ایچ ایف کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ان میچوں کے لئے معمولی قیمت کے ٹکٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایچ ایف کے حکام کا کہنا ہے کہ مفٹ انٹری کی روایت کھیل کے مفاد میں نہیں ہے، پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد کھوکھر اور سکریٹری شہباز احمد نو ستمبر سے کراچی میں شروع ہونے والے قومی ہاکی  ٹیم کے تربیتی کیمپ کے تیسرے مرحلے میں کراچی آئیں گے جس میں ورلڈ الیون کے میچوں کی تیاری کے حوالے سے مختلف کمیٹیوں کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی، کراچی میں کھیلے جانے والے میچ کے موقع پر ملک کے سابق ہاکی اولمپئینز کو خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا۔ 

تازہ ترین