کوئٹہ (نمائندہ جنگ)تربت میں نامعلو م افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا لیویز کے مطابق تربت کے علاقے ڈمپ میں رہائش پذیرپیر داد کے گھر میں نامعلوم افرا دداخل ہوئے اوراس پر اندھادھند فائرنگ کر کے فرار ہو گئے فائرنگ سےپیر داد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر لیویز اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔