راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(ڈی ڈی ڈبلیو پی)نے راولپنڈی ڈویژن میں مزید چھ بڑے منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔ڈی ڈی ڈبلیو پی 200ملین روپے تک کی لاگت والے منصوبوں کی منظوری دینے کی مجازہوتی ہے۔اجلاس قائم مقام کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل کی زیر صدارت ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس نے ضلع اٹک میں پنڈی گھیب تا کھنڈہ روڈ سات کلومیٹر تحصیل جنڈ کی منظوری کے علاوہ تحصیل راولپنڈی میں ڈھوک کشمیریاں میں روڈ کی تعمیر،پریال براستہ ڈھوک گجری روڈ، تحصیل گوجرخان میں داخلی خورد تا بنڈوٹ روڈ آٹھ کلو میٹر،جنگل روڈ تا رجوعہ چھ کلو میٹر سڑک،مری میں گہل کوہاٹی پہلا فیزساڑھے18کلو میٹر سڑک کاحصہ شامل ہے۔