• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم، سراج الحق کا خواجہ آصف کو فون

Brutalism On Rohingya Muslims Siraj Ul Haq Contacts To Khawaja Asif

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کو ٹیلی فون کیا ہے۔

سراج الحق نے وزیر خارجہ خواجہ آصف سے مطالبہ کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پرمظالم رکوانے کے لیے حکومت پاکستان فوری اقدامات کرے۔

اپنے ٹیلی فون میں امیر جماعت اسلامی پاکستان نے یہ بھی کہا ہے کہ او آئی سی کا اجلاس بلا کر میانمار کی حکومت پرعالمی دباؤ بڑھایا جائے۔

سراج الحق نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ میانمار کے سفیر کو بلا کر عوامی جذبات سے آگاہ کیا جائے اور مظلوم مسلمانوں کو پناہ نہ دینے پر بنگلا دیش اور ہندوستان کی حکومتوں کو بے نقاب کیا جائے۔

تازہ ترین