• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ‘ شہر اور تحصیلوں سے 12ہزار ٹن آلائشیں تلف کی گئیں

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی شہر اور دیگر تحصیلوں سے عیدالاضحی پر 9ہزار ٹن قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور دیگر فضلہ جات کو ٹھکانے لگایا گیا۔ چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سردار نسیم، قائم مقام کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل عید صفائی آپریشن کی خود نگرانی کرتے رہے۔ عید سے ایک رات قبل شروع ہونیوالا صفائی آپریشن پیر کو مکمل ہوا جس کے دوران راولپنڈی اور تحصیلوں سے قربانی کے جانوروں کی 9ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔ شہر میں قائم ٹرانسفر سٹیشنز کو ختم کر کے اس جگہ کو فینائل سے دھویا گیا۔ شہر کی گلیوں، بازاروں اور سڑکوں پر چونے کا بھاری مقدار میں استعمال کیا گیا۔ پہلے روز راولپنڈی سے 448.14‘ گوجر خان سے170.32 ‘ کلرسیداں سے 28.7‘ مری سے 48.45جبکہ ٹیکسلا سے 75.15ٹن سالڈ ویسٹ اٹھایا گیا۔ تین ہزار ورکرز نے 24گھنٹے مختلف شفٹوں میں آلائشیں اٹھانے کیلئے 354چھوٹی بڑی گاڑیاں استعمال کیں۔ قائم مقام کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے میئر راولپنڈی کے ہمراہ کنٹرول روم اور مختلف علاقوں8 نمبر چونگی، چراہ روڈ، صادق آباد، سکستھ روڈ، سیدپور روڈ، سیٹلائٹ ٹائون، کری روڈ، چاہ سلطان، جامع مسجد، خیابان سرسید کا دورہ کرکے کام کا جائزہ لیا۔
تازہ ترین