• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے لئےتعطیلات کے بعد نیا روسٹر جاری

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے لئےتعطیلات کے بعد نیا روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔جو چار ماہ تک نافذ العمل رہے گا۔جس کے تحت چار ججز لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں کام کریں گے۔جسٹس فرخ عرفان خا ن 28اکتوبر تک بطور سینئر جج کام کریںجبکہ اس کے بعد جسٹس محمد قاسم خان سینئر جج ہوں گے۔آج سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کیلئے دو ڈویژن بنچ اور چار سنگل بنچ بنائے گے ہیں۔ڈویژن بنچ ون میں جسٹس فرخ عرفان خان اور جسٹس شاہد مبین،ڈویژن بنچ ٹو جسٹس طارق عباسی اور جسٹس حبیب اللہ عامر پر مشتمل ہوگا۔سنگل بنچوں میں بھی یہ ہی ججز کام کریں گے۔
تازہ ترین