ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سے جدہ اور مدینہ جانے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔ ذرائع کے مطابق ملتان سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 740 نے چار بج کر چالیس منٹ پر روانہ ہونا تھا لیکن ناگزیر وجوہات کی بنا پر نہ جا سکی ، اسی طرح مدینہ جانے والی پرواز پی کے 716 نے پانچ بج کر چالیس منٹ پر روانہ ہونا تھا ۔ دونوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پروازوں کی منسوخی بارے مسافروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔