لیہ میں باپ نے سفاکیت کی انتہا کردی، اپنے ہی جگر کے ٹکڑوں کو نہر میں پھینک کر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
چوک اعظم کے قریب ٹیل منڈا نہر پر رانا محمد نوید نے اپنی تین بچیوں کو قتل کرکے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا، نوید نے 6 سال کی بیٹی حفصہ ، 4 سال کی حانیہ اور ڈیڑھ سال کی ہادیہ کو نہر میں پھینک دیا۔
ریسکیو اہل کاروں نے نہر سے بچیوں کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ نہر کے قریب سے وہ پستول بھی ملا ہے، جس سے نوید نے خودکشی کی، پولیس کے مطابق واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔