کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف ڈیولپمنٹ ہاکی ٹیم پانچ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے دس روزہ دورہ پر جمعرات کی صبح عمان روانہ ہوگی جہاں ٹیم 9 سے 15 ستمبر تک پانچ میچ کھیلے گی۔ ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منیجر منصور احمد نے کہا کہ ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جن سے مستقبل میں پاکستان ہاکی کو نئے کھلاڑیوں کو اچھے کھلاڑی مل سکیں گے، ٹیم کے کوچ محمد عثمان نے کہا ہے کہ عمان کی بھی ٹیم کمزور نہیں ہے اور انہوں نے بھی کافی تیاری کی ہے۔
میں یہ نہیں کہ سکتا کہ سیریز یک طرفہ ہوگی تاہم ہماری ٹیم سیریز میں فتح حاصل کرے گی ۔ٹیم میں حافظ علی عمیر، علی رضا، اسد عزیز، مبشر علی، سہیل منظور، تعظیم الحسن، فیضان، تیمور ملک، رانا سہیل ریاض، شجیع احمد (کپتان) محمد عتیق ( نائب کپتان ) سمیع اللہ، شان ارشد، عبدالجبار، محمد نوید، نوہیز زاہد ملک، اویس الرحمان اور عامر علی شامل ہیں۔ ٹیم آفیشلز میں منصور احمد ( ٹیم مینجر)، محمد عثمان (کوچ)، محمد ثقلین (کوچ)، ریحان بٹ (کوچ) اور وقاص محمود (فزیو تھراپسٹ) شامل ہیں ۔