• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر قتل کیس میں بری 5افرادکو جیل سے رہائی نہ مل سکی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بری ہونے والے پانچ افراد کو مقدمے سے رہائی کے باوجود نہ تو جیل سے آزادی مل سکی اور نہ ہی ان کے عزیزوں کو جیل میں ملاقات کا موقع فراہم کیا جارہا ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کی افواہ بھی گردش کر رہی ہے ۔

اس ضمن میں جب اڈیالہ جیل کے سپرٹینڈنٹ سعید گوندل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ رہا ہونے والے ملزموں کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راولپنڈی نے 30ماہ کےلئے نظر بند کیا ہےلہٰذا انہیں کسی دوسری جگہ منتقل کئے جانے کی کوئی گنجائش نہیں ملاقات بھی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی اجازت سے ہو سکتی ہے ۔

تازہ ترین