کوہاٹ (نمائندہ جنگ)کوہاٹ میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق قتل کا پہلا واقعہ کوہاٹ ہنگو روڈ کے علاقہ میاں گڑھی میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے مقامی باشندے عبدالرحیم ولد گلباز کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔واردات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو نے میں کامیا ب ہوگئے جبکہ پولیس تھانہ چھائونی نے مقتول کے رشتہ دار سمیع اللہ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی ہے اسی طرح قتل کی ایک اور واردات علاقہ جنگل خیل میں رونما ہوئی جہاں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک نوجوان حمزہ ولد دلدار سکنہ جنگل خیل جان کی بازی ہار گیا ۔قتل کی اس واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے ہسپتال لائی گئی جہاں پولیس تھانہ جنگل خیل نے مقتول کے والد اسرار خا ن کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف انکے بیٹے کے قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔