گوادر( نامہ نگار ) عیدالاضحی کے موقع پر عید میلہ کی روایت بر قرار رہی اس سال بھی گوادر کے تاریخی کو ہ باتیل پر عید میلہ کمیٹی کی جانب سے ثقافتی عید میلہ سجائی گئی جس میں مختلف ثقافتی شو پیش کئے گئے۔ میلے میں گوادر اور کر اچی سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہر ہ کیا ۔
عید میلے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر کپٹن (ر) جمیل احمد بلوچ اورنیشنل پارٹی کے رہنماء میر اشر ف حسین کو بھی مدعو کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کپٹن ( ر) جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ عید میلہ کا انعقاد خوشگوار سماجی ایونٹ ہے اس سے نہ صرف ثقافتی سر گر میوں کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ لوگوں کو اچھی تفر یح بھی میسر ہوگی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عید میلہ کمیٹی سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کی ۔