ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ملتان کے سینئر نائب صدر شاہد مختیار لودھی ڈویژنل صدر غفار اعوان نے نئے تعینات ہونے والے ایس پی کینٹ ڈاکٹر فہد سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ،اس موقع پر ایس پی کینٹ ڈاکٹر فہد نے کہا کہ قیام امن میری اولین ترجیح ہے، تمام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے ۔