اسلام آباد(اے پی پی‘آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سفیروں کی تین روزہ کانفرنس کے اختتامی سیشن کی صدارت کی‘سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے وزیراعظم کو خارجہ پالیسی پر بریفنگ دی۔
سفیروں کی جانب سے مرتب کی گئی سفارشات کو منظوری کیلئے وزیراعظم کے سامنے پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مختلف ممالک میں تعینات پاکستان کے سفیروں کی کانفرنس جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں منعقد ہوئی۔
وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف ‘ وزیر دفاع خرم دستگیر خان ‘ وزیر داخلہ احسن اقبال ‘ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور اہم ممالک میں تعینات پاکستان کے سفیروں نے کانفرنس میں شرکت کی۔