• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی تقرریاں، پرویز خٹک کیخلاف احتساب کمیشن میں درخواست جمع

پشاور(این این آئی+صبانیوز)پیپلزپارٹی کے رہنمااورخیبر پختونخوا کے سابق وزیر ضیا اللہ آفریدی نے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے خلاف احتساب کمیشن میں درخواست جمع کرادی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی پرویز خٹک نے خیبر بینک کے ایم ڈی اور پیڈو کے سربراہ کی تقرر ی غیر آئینی طریقے سے کی تھی۔ لہذا احتساب کمیشن فوری طور پر پرویز خٹک کو شامل تفتیش کرکے ان کی گرفتار ی کے احکامات جاری کرے۔

اس موقع پر ضیاللہ افریدی کا کہنا تھا آزاد احتساب کمیشن کے دعویدار صوبائی کابینہ میں کس طرح احتساب کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا سب کے سب آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ضیا اللہ آفریدی کا کہنا تھا آج پرویز خٹک کے خلاف درخواست جمع کرا رہا ہوں ۔ اب دیکھنا ہوگا کہ احتساب کمیشن کس طرح کام کرتی ہے۔پرویز خٹک اور سراج الحق نے مک مکا کرکے ایم ڈی بنک آف خیبر کو ہٹایا،ان کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ کواحتساب کرنے کا اختیارنہیں اور نہ ہی ایم ڈی خیبر بینک کو فارغ کرنے کا اختیار ہے ۔

تازہ ترین