ملتان ( سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے مس کنڈکٹ ‘کرپشن کے الزامات کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میںسابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسرو سابق پرنسپل گورنمنٹ نصرت الاسلام ہائی سکول کینٹ ملک بشیر احمد کو بے قصور قرار دیتے ہوئے انہیں مکمل پنشن و واجبات کی ادائیگی کا حکم دے دیا ہے جبکہ ملک بشیر پر بے بنیاد الزامات لگانے پر سینئر ہیڈ ماسٹر قاسم انصاری کی ایک سال کے لئے انکریمنٹ روکنے اور سابق اسسٹنٹ اعجاز قریشی کی 3سال کے لئے پنشن روکنے کا حکم دے دیا ہے۔