• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمان ملک کا وزیراعظم شاہد خاقان کے نام خط

Rehman Malik Wrote Letter To The Prime Minister Shahid Khaqan

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے وزیراعظم کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ خراب خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا ہے۔

خط کے متن میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 60 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی معیشت کو 123 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، موجودہ حالات کا سامنا کرنے کے لیے امریکا سے ٹریک ٹو ملاقاتوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا گیا۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ قوم اور اداروں کے درمیان یکجہتی سے ہی موجودہ حالات سے نمٹا جا سکتا ہے، وزیراعظم قوم کی قیادت کریں، قوم ان کے پیچھے کھڑی ہوگی۔

تازہ ترین