ملتان (سٹاف رپورٹر)پوسٹ ماسٹر جنرل ملتان ریجن نے ٹیم کےہمراہ بہاولپور جی پی اواور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس کی انسپکشن شروع کردی ،گزشتہ روز پی ایم جی ملتان ریجن زینت بنگش ،سنیئراکائونٹ آفیسراحمد نوازخان اور ظفر شاکر نے بہاولپور جی پی اوسمیت ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس کی انسپکشن شروع کردی ، افسران نے جی پی اوسمیت دوسرے دفترکے ریکارڈ کی چھان بین کی اور انسپکشن مکمل کرکے رپورٹ ڈائریکٹر جنرل آفس (اسلام آباد ) روانہ کی جائےگی۔