راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی میں چکن پاکس کے مزید چھ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔جس کے بعد رواں برس چکن پاکس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1127ہوگئی ہے۔چکن پاکس کے باعث راولپنڈی میں رواں برس دو اموات بھی ہوچکی ہیں ۔ذرائع کے مطابق ان میں630مرد اور497خواتین ہیں۔ متاثرہ افراد میں پندرہ برس تک کے918،جبکہ سولہ برس سے زیادہ عمر کے مریضوں کی تعداد209رہی ہے۔